انسانیت کے خدمت کے لیے ہروقت کوشاں رہنے والی بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد کئی کے ذہنوں میں یہ سوال گردش میں تھا کہ اب ان کی جگہ کون ہوگا جو ایدھی فاؤنڈیشن میں بے سہارہ اور یتیم بچوں کا خیال رکھے گا۔ کون انہیں وہی محبت، خلوص اور ماں کا پیار دے گاجو بلقیس ایدھی دیا کرتی تھیں۔ اس ساری پریشانی کا حل عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے نکال لیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اب ایدھی اور بلقیس ایدھی کی خدمات کو جاری رکھنے کا حوصلہ ان کی کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی میں ہے۔ جو آج اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہن کر اس بات کا عزم کررہی ہیں کہ اُن کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا۔ فیصل ایڈھی کے مطابق بلقیس ایدھی ڈاکٹر رابطہ ایدھی کی صورت میں زندہ ہیں۔ مشعل جلتی رہے، روشنی بڑھتی رہے اور قافلہ چلتا رہے۔
Discussion about this post