برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں طے شدہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر لائی گئی۔ بورس جانسن کی اپنی پارٹی کنزرویٹو پارٹی نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔حالانکہ بورس جانسن نے اس معاملے پر کئی بار معذرت بھی کی لیکن جہاں برطانوی وزیراعظم کے خلاف ان کی اپنی پارٹی ہوئی وہیں اپوزیشن نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تحریک کی بھرپور تیاری کی۔ رائے شماری کے دوران 211 ارکان نے اس بغاوت اور اعتراضات کے باوجود بورس جانسن کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ ان کی مخالفت میں 148 ووٹ آئے۔ یوں بورس جانسن اقتدار بچانے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پربرطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اب پارٹی کو مزید تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے متحد اور منظم ہو کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
Discussion about this post