برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزرا کے پے درپے استعفوں کے بعد اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید اس عہدے پر قائم نہیں رہیں گے۔ بورس جانسن کنزرویٹیو پارٹی سے مستعفی ہونے جارہے ہیں لیکن اکتوبر تک وہ نئے وزیراعظم کے چناؤ تک ذمے داری نبھاتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ بورس جانسن پر گزشتہ کئی ہفتوں سے مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھتا جارہا تھا۔ان کے لیے خوف ناک بات تو یہ رہی کہ ان کے 50 سے زائد وزرا نے ان پر ہی عدم اعتماد ظاہر کیا اور ایک ایک کرکے استعفیٰ دیتے چلے گئے۔ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ بورس جانسن کے قریبی ساتھی انہیں وزیراعظم کے عہدے سے الگ ہونے کا مشورہ دینے لگے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن آج قوم سے خطاب بھی کرنے جارہے ہیں، جس میں وہ باقاعدہ طور پر اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
Discussion about this post