ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہد خان آفریدی نے ویڈیو پیغام میں اس بات کا اعلان کیا کہ اُن کی خواہش تھی کہ پاکستان سپر لیگ کے اپنے اس آخری سیزن کو خوشگوار یادوں کے ساتھ ختم کریں لیکن ان کی پرانی انجری کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پارہا۔آفریدی کے مطابق اُن کی برداشت کی ہمت جواب دے گئی ہے۔ اسی لیے انہوں نے پی ایس ایل 7 سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے کوئٹہ کلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے معذرت بھی کہ وہ پورا ایونٹ نہیں کھیل پائے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ 2 سے 3 ماہ تک ری ہیب کریں گے کہ کے پی ایل میں حصہ لے سکیں۔
Good bye to PSL | My body is in serious painhttps://t.co/yyHWSibxlH
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 13, 2022
شاہد آفریدی کے اس اعلان کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مشکلات کا شکار ہےکیونکہ محمد حسنین اور محمد نواز پہلے ہی پی ایس ایل 7 سے دست بردار ہوچکے ہیں۔
Discussion about this post