بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر 2انجن والا ہیلی کاپٹر تھا۔ جس میں بپن راوت، اہلیہ اور بھارتی فوج کی ہائی کمان کے کئی عہدیدار سوار تھے۔ بھارتی حکام نے ہیلی کاپٹر میں سوار 14 میں سے 11افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ان میں بپن راوت کی شریک سفر بھی شامل ہیں۔
بھارت میں اس وقت ہلچل مچی ہے۔ بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت صرف زخمی ہوئے ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے۔ جبکہ مودی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب بھارت میں جیسے ہر کسی کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ جو بتایا جارہا ہے وہ درست ہے بھی کہ نہیں۔ کیا کوئی بات چھپائی جارہی ہے۔ جبکہ ایک اطلاع تو یہ بھی ہے کہ بپن راوت اب اس دنیا میں نہیں رہے اور یہی بات پوشیدہ رکھی جارہی ہے۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے بذریعہ ٹوئٹ اس بات کی اطلاع دی ہے کہ جنرل بپن راوت اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
Discussion about this post