بھارت میں درجہ حرارت سوے نیزے پر آنے اور پانی کی کمی کے باعث پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے۔ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے، بھارت میں جہاں سورج آنکھیں دکھارہا ہے وہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بھارتی شہریوں کے لیے عذاب بن کر برس رہی ہے۔
بار بار بجلی کی بندش سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی کے وسائل میں کمی کا سامنا ہوگیا جو کہ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی خطرے کا سبب ہے، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے آسمان سے گرتے پرندوں کو درجنوں کی تعداد میں اسپتال لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اونچی اڑان بھرنے والے پرندے جن میں کبوتر، چیل، طوطے شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ چھوٹے پرندوں نے گھروں کی چھتوں، کھڑکی، درخت پر اپنے ڈیرے جمالیے ہیں۔ دوسری طرف بندر، کتے اور بلیاں بھی سڑک کنارے چھاؤں تلے بے سود پڑے ہیں۔
Discussion about this post