امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی رپورٹ برائے 2021 میں انتہا پسند مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کرناٹک میں طلبہ کے حجاب پر پابندی لگائی۔ حجاب بندش پر عالمی پیمانے پر تنقید ہوئی لیکن کرناٹک ہائی کورٹ نے اسے برقرار رکھا۔ بھارت میں مسلمانوں پرتشدد اور امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح بھارت میں جبری نقل مکانی اور گائے کشی پر بے دردی سے قتل کرنے کے واقعات جوں کے توں جاری ہیں۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ماورائے عدالت قتل اور پولیس تشدد شامل ہے۔ قیدیوں پر جیل اہلکاروں کے ظالمانہ اور غیرانسانی یا ذلت آمیز سلوک بدستور ہورہا ہے۔ بھارت نے آزادی اظہار اور میڈیا پر بندشیں لگائی ہیں۔ صحافیوں پرتشدد، دھمکیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ اسی طرح سوشل میڈیا کا گلا گھونٹنے اور مقدمات چلانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح بھارت میں انٹرنیٹ کی آزادی پر پابندیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تنگ نظری سے بھرے اقدامات پر جہاں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا وہیں ان کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
دہلی : ہندومسلم فسادات ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شدید زخمی
Discussion about this post