بھارتی ریاست راجھستان میں پولیس نے قتل کی سماعت کے دوران عجیب و غریب منطق پیش کردی، اپنی کوتاہی اور غفلت کا ملبہ شرارتی بندر پر دے ڈالا، کیس کی سماعت کے دوران پولیس کا کہنا تھا کہ ایک چلبلے بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا جس میں 15 شواہد سمیت آلہٰ قتل چاقو بھی شامل تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان پولیس 2016 میں ہوئے ایک قتل کی تحقیقات کررہی ہے جہاں دو ملزمان بھی زیرحراست میں ہے تاہم کیس مختلف مراحل گزرنے کے بعد عدالت نے جب ثبوت جمع کرانے کو کہا تو پولیس نے اپنی لاپرواہی کی وجہ بےچارے بندر کو ٹھرادیا۔ بہرحال راجھستان پولیس کو اب کسی کی تلاش ہے تو ایک چلبلے بندر کی جو ان کے ثبوت کو چرا لے گیا ہے۔
Discussion about this post