بھارت میں سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، لہسن، پیاز، لیموں سونے چاندی کے بھاو بکنے لگے، بازاروں میں سبزیاں نایاب کیا ہوئی لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آنے لگے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں چوروں نے رات کی تاریکی میں قیمتی سبزیوں پر ہاتھ صاف کیا۔ ایک گودام سے 60 کلو لیموں چوری ہوگئے جبکہ چالاک اور شاطر چور ساتھ ساتھ 40 کلو پیاز اور 38 کلو لہسن پر بھی ڈاکا ڈالا اور قیمتی سبزیوں سے بھری بوری ساتھ لے گئے۔
گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی پہنچنے کے بعد جب وہ گودام پہنچا تو تالا ٹوٹا ہوا تھا اور سبزیاں سڑک پر بکھیری پڑی تھی۔ جبکہ لیموں پیاز اور لہسن کی بوریاں غائب تھی۔ جس کے بعد چوری کی فوری اطلاع پولیس کی۔ اترپردیش پولیس کا اس انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور لیموں چور کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مختلف ریاستوں میں لیموں 325 روپے فی کلو گرام اور 13 روپے فی پیس کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
Discussion about this post