ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ” منکس پاکس” کا کیس سامنے آنے پرہلچل مچ گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 5 سال کی ایک بچی کے جسم پر خارش اور نشانات کی شکایت ملی ہیں، جس کے نتیجے میں اس کے مختلف نمونے ” منکی پاکس” کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں روانہ کیے گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی اس بیماری کا شکار ہوچکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ متعلقہ بچی اور ناہی اس کے کسی قریبی رشتے دار نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کسی بھی قسم کا بیرون ملک کا سفر طے کیا ہے، اس کے باوجود اسے ” منکی پاکس” کا مشتبہ کیس تصور کیا جارہا ہے۔ بہرحال اس بات کی تصدیق اب تک نہیں ہوئی کہ وہ واقعی اس بیماری میں مبتلا ہے کہ نہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کئی ممالک میں یہ بیماری پھیل رہی ہے اور اسی بنا پر ان ممالک کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔ اس بیماری کے انفیکشن ایک مریض سے دوسرے تک منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔اُدھر پاکستان میں بھی ” منکی پاکس” پھیلنے کے خدشے کا اظہار ہوا تھا۔ جس کے بعد سندھ کے محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ” منکی پاکس” کے بیشتر مریضوں میں بخار، دانے اور سوجن کی علامت پائی جاتی ہیں۔
Discussion about this post