بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا۔ جب ایک پرانے ناکام عاشق نے محبوبہ کو کسی اور ساتھ سات پھیرے لیتے دیکھا تو اس کا خون کھول گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتعل عاشق نے شادی کے عین اُس وقت واویلا مچا دیا، جب محبوبہ کا نیا شریک سفر اُس کے گلے میں ’منگل سوتر‘ پہنانے ہی والا تھا۔ اس موقع پر عاشق نامراد یہ شادی نہیں ہوسکتی کہتا ہوا میدان میں کودا اور محبوبہ کی مانگ میں زبردستی سندور بھرنے کے بعد ’منگل سوتر‘ پہنانے کی کوشش کرنے لگا ، دل برداشتہ عاشق نے کوشش کی کہ محبوبہ اُسی کے ساتھ شادی کرے ۔
Jilted lover forcibly applies sindoor in bride’s ‘manng’ during ‘jaimala’ at her wedding. pic.twitter.com/I7srz7r2bQ
— The Times Of India (@timesofindia) December 5, 2021
جس پر لڑکی کے گھروالوں نے اس نوجوان کی جم کر دھنائی کردی۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوان کویہ دھماکہ چوکڑی دکھانے پر گرفتار کرکے لے گئی۔ جس کا موقف ہے کہ محبوبہ نے اُس سے شادی کا وعدہ کیا اور وہ اس بیاہ کے انتظام کے لیے دوسرے شہر رقم کمانے کے لیے گیا تھا کہ پیچھے سے محبوبہ کے گھر والوں نے اُس کی شادی کسی اور سے کردی۔ بہرحال لڑکی کی شادی ہوئی تو وہیں جہاں اُس کے ماں باپ چاہتے تھے لیکن عاشق نامراد سلاخوں کے پیچھے چلا گیا۔ جبکہ مفت میں اس کی پٹائی بھی ہوگئی۔
Discussion about this post