ضلع جالندھر میں کئی بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سندیپ سنگھ کواُس وقت گولی مار کر قتل کیا گیا، جب وہ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔ 40 برس کے سندیپ کو اسپتال لایا گیا لیکن جب تک ان کی سانسوں کی لڑیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ کو چار نامعلوم افراد نے ایونٹ سے باہر بلایا اور پھر اُن پر اندھا دھند 10 گولیاں مار کر اُن کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ سندیپ برطانوی شہریت رکھتے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے کئی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان دنوں وہ بھارت شادی کی ایک تقریب میں آئے تھے، فارغ وقت دیکھ کر انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی جہاں انہیں قتل کردیا گیا۔ پولیس اب قاتلوں کی تلاش میں ہے۔ سندیپ کے دو بیٹےتھے۔
Discussion about this post