آن لائن خریداری کے سب سے بڑے مرکز ” آمیزون ” نے مختلف مصنوعات متعارف کرائی ہیں، انہی میں سے ایک پر بھارتی انتہا پسند آگ بگولہ ہیں۔ ” آمیزون ” نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پر چھاپ دیا ہے۔ جس کے بعد بھارت بھر میں احتجاج اپنے عروج پر ہے۔ ” آمیزون ” کے اس عمل پر بھارتیوں کا کہنا ہے کہ یہ ترنگے کی توہین ہے۔ جو کسی صورت برداشت نہیں۔
بڑے پیمانے پر یہ مطالبہ داغا جارہا ہے کہ ” آمیزون ” کا بائی کاٹ کیا جائے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھیہ پردیش میں ” آمیزون ” کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان بھی کردیا گیاہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ” آمیزون ” نے صرف جوتے ہی نہیں بلکہ چپلوں پر بھی بھارتی ترنگے کو چھاپ کر آن لائن کے لیے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ” آمیزون ” کا موقف یہی ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ انہوں نے کئی مصنوعات پر بھارتی ترنگے پر مبنی چیزیں آن لائن فروخت کے لیے رکھی ہیں۔ جوایک کمپنی کی سروس ہے۔
Discussion about this post