پیروٹو ریکو میں ہونے والے مس ورلڈ کا گرینڈ فینلے کا انعقاد ہونا تھا، تیاریاں مکمل تھیں کہ مس ورلڈ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی مانسا کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ کورونا کا شکار ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ مزید 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ منتظمین نے مزید افراد کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے فی الحال مس ورلڈ کا انعقاد موخر کردیا ہے۔ جبکہ جو شکار ہیں انہیں الگ تھلگ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اب یہ ایونٹ 90دن کے اندر اُسی مقام پر ہوگاجہاں ہورہا تھا۔ بہرحال اس وقت سب کی نگاہیں والی مانسا وارنسی پر لگی ہیں۔ کیونکہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مس ورلڈ بننے کی مضبوط امیدوار ہیں۔ مانسا اس سے قبل ’مس انڈیا‘ کا ٹائیٹل جیت چکی ہیں۔23برس کی مانسا وارانی حیدر آباد دکن سے تعلق رکھتی ہیں۔جبکہ انہوں نے ملائیشیا سے تعلیم حاصل کی اور بھارت سے گریجویشن مکمل کیا۔
وہ ماڈلنگ کے علاوہ سماجی کاموں اور گلوکاری کے مقابلوں میں بھی شرکت کرتی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی ہرناز ساندھو نے مس یونیورس کا تاج سر پر سجایا تھا۔
Discussion about this post