ریاست آندھرا پردیش میں 2024میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور بھارتیا جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سومو ویرراجو اپنی نئی رعایت کی بنا پر خبروں میں آگئے ہیں۔ انتخابی جلسے سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن میں ریاستی عوام نے انہیں کامیاب کرایا اور سب سے زیادہ ووٹ لے کر ان کی حکومت بنی تو ہر کسی کو بہترین شراب کی فی بوتل 75روپے میں ملے گی۔ سومو ویراجو کا مزید کہنا تھا کہ طلب بڑھتی گئیاور رسد بھی پوری ہوتی گئی تو اعلیٰ شراب کی بوتل وہ 50روپے تک کردیں گے۔ موصوف نے مودی مخالف ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سستی شراب مہنگے دام فروخت کررہی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
ان کے مطابق12ہزار روپے ماہانہ خر چ کرکے ایک آدمی شراب خریدتا ہے لیکن وہ بھی انتہائی غیر معیاری۔ریاست آندھراپردیش میں اعلیٰ قسم کی شراب انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے، جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام مے نوشی کی حالت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ حال ہی میں مقامی حکومت نے کچھ شرابوں کے نرخ میں کمی کی لیکن عوام کا یہی کہنا ہے کہ بڑی رقم دے کر بھی وہ گھٹیا شراب پینے پر مجبور ہیں۔ مگر اب بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما یہ سبز باغ دکھا رہے ہیں کہ ان کی حکومت بنی تو وہ شراب کو پہلے 75اور پھر 50روپے تک میں فروخت کرنے کو تیار ہوں گے۔
Discussion about this post