کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ گزشتہ 9سال سے دنیا بھر کی بدعنوان ترین سیاسی رہنما یا سربراہان کی مالی بدعنوانیوں اور دیگر جرائم کی بنا پر سال کا بدعنوان شخصیت کا ایوارڈ دیتی ہے۔ اس سال اس تنظیم نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر جی لو کاشینکو کو یہ اعزاز بخشا ہے۔ بیلا روس کے صدر کو سال کا بدعنوان ترین شخص ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے ان کی مجرمانہ سرگرمیاں اور بدعنوانی کو قرار دیا ہے۔ 63برس کے الیگزینڈر جی لو کاشینک 1993سے حکمرانی کررہے ہیں۔ جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بدعنوانی کرکے اپنے اقتدار کو طول دیتے آئے ہیں جبکہ انہوں نے پہلی بار الیکشن بھی جعل سازی کے ذریعے جیتا تھا۔
الیگزینڈر جی لو کاشینک کا ’بدعنوان ترین شخص برائے 2021‘ کا انتخاب کرنے والی جیوری میں 6جج شامل ہیں۔ جنہوں نے 1167نامزدگیوں میں سے بیلاروس کے صدر کا انتخاب کیا۔ دلچسپ بات ہے کہ اس نامزدگی میں سابق افغان صدر اشرف غنی کا نام بھی شامل تھا۔ گزشتہ برس اس تنظیم نے بدعنوان ترین شخصیت کے لیے برازیل کے صدر جیئر بولسنارو کو چنا تھا۔ جبکہ 2014میں کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ یہ اعزاز روسی صدر پیوٹن کو بھی دے چکی ہے۔
Discussion about this post