وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمر کے سربراہ سلمان صوفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیز کے بینک کھاتوں کے لیے آن لائن پورٹیل کا اجرا کیا جارہا ہے۔اب شناختی کارڈ پر بینک کھاتہ کھولا جاسکتا ہے، کوئی اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی، بس شرط یہ ہوگی کہ متعلقہ فرد کا پہلے سے کسی نہ کسی بینک میں کھاتہ ہو۔ یعنی بینک کھاتے کھلوانے کے لیے بار بار دستاویزت طلب نہیں کیے جائیں گے۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ کارپوریٹ اکاؤنٹس 24 سے 48 گھنٹوں میں فعال ہوجائے گا۔ اسی طرح چیک کے لیے بھی اسٹیٹ بینک کا نیا طریقہ کار لایا جارہا ہے، جس کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو چیکس سے متعلق مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسٹیٹ بینک نے ریفارمر تیار کرلی ہے۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے لیے ویمن آن ویلز پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔جبکہ خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سفر سہیلی کے نام سے ایک اپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔
Discussion about this post