پنجاب اسمبلی کے حلقے 168 میں تحریک انصاف کے کارکن خالد سندھو کے پاس سے 200 سے زائد شناختی کارڈ موصول ہوئے ۔ جو اُس نے مختلف علاقوں سے ہر شناختی کارڈ کے بدلے 2 سے 3 ہزار روپے میں حاصل کیے تھے۔خالد سندھو کا ارادہ تھا کہ وہ اتوار کو ضمنی انتخابات کے موقع پر ان شناختی کارڈز کے ذریعے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے گا لیکن اس کی یہ کارستانی فیکٹری ایریا پولیس نے وقت سے پہلے پکڑ لی۔ ذرائع ابلاغ میں یہ خبر ۤآنے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
Discussion about this post