یونیسف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی جو حال ہی میں افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان بہت جلد اعلان کریں گے کہ تمام افغان لڑکیوں کو سکینڈری اسکولز جانے کی اجازت ہوگی۔
عمر عبدی کے مطابق طالبان سے ہونے والی مختلف ملاقاتوں میں اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لڑکیوں کے منقطع ہونے والے تعلیمی سلسلے کو بحال کیا جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ افغان وزیر تعلیم ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں جس کے تحت افغان لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے آگے بھی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی اور اس اقدام پر ایک سے دو ماہ میں اعلان کردیا جائے گا۔ یونیسف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر عبدی کے مطابق ہائی اسکول کی طالبات 27دن سے تعلیم سے محروم ہیں اور کوشش ہے کہ ان کی مزید تعلیم کا حرج نہ ہو۔
Discussion about this post