مسجد اقصی ایک بار پھر اسرائیلی فورسز کی شیلنگ اور بمباری سے گونج اٹھا۔ جمعۃ الوداع کے روز فلسطنیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصی پر موجود تھی کہ سرائیلی فوجیوں نے ان پر دھاوا بولا اور نہتے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربر کے گولیوں کی برسات کردی، صہیونی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد معصوم فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز ابھی بھی مسجد اقصی کے احاطے میں موجود ہیں اور اطراف میں موجود عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یاد رہے کہ ماہ صیام کے آغاز سے ہی اسرائیلی افواج اور نہتے فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک درجن بھر سے زائد فلسطین شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ 3 اسرائیلی پولیس اہلکار اور 14 یہودی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، درجنوں افراد زخمی
Discussion about this post