پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرکے عوام کو ابھی سے پریشانی میں مبتلا کردیا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد بس یہی ہے کہ حکومت نے مطالبات نہیں مانے اور جب تک ڈیلرمارجن 6 فیصد نہیں ہوگا، کسی صورت حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتی ہے لیکن پھر رابطہ نہیں کیا جاتا۔ اس سے پہلے وہ 5نومبر کو ہڑتال کرنے والے تھے لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ 25نومبر کو یہ ہڑتال ہوگی۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر کے پٹرول پمپس بند ہوں گے۔اُدھر پاکستان اسٹیٹ آئل کے اعلامیہ کے مطابق ان کے تمام تر پیٹرول پمپ جو کمپنی کی زیر ملکیت ہیں، وہ کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔
Discussion about this post