پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح رواں برس 22 اگست کو لندن میں سیف الرحمن خان کی بیٹی عائشہ سیف خان سے ہوا تھا۔ ان دونوں کے نکاح کی سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر ہوئی تھی۔اس کے علاوہ جنید صفدر اپنے نکاح میں محمد رفیع کا گانا "کیا ہوا تیرا وعدہ” گا کر بھی سوشل میڈیا صارفین سے داد وصول کر چکے ہیں۔مریم نواز اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شامل نہیں ہو سکیں تھیں۔اسی لیے اب جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا ولیمہ آئندہ ماہ دسمبر میں لاہور میں کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس سے قبل جنید صفدر بھی ایک انٹرویو میں اپنا ولیمہ لاہور یا اسلام آباد ہونے کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ جنید صفدر کے ولیمے میں نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔
This performance has my heart 🥺❤#JunaidSafdar pic.twitter.com/rXJ7qKmvRK
— . (@iHumaaa) August 26, 2021
جنید صفدر کی اس وقت عمر 23 سال ہے۔اور وہ اپنی ماں اور باپ کی طرح پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں ہیں۔لیکن جنید صفدر ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نائب صدر کے فرزند اور تین مرتبہ کے وزیراعظم نواز شریف کے نواسے ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کے نشانے پر رہے ہیں۔جنید صفدر پاکستانی میڈیا اور خبروں کا اس وقت حصے بنے جب لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے جنید صفدر سے متعلق نازیبا الفاظ بولے اور جنید صفدر اور ان کے کزن زکریا نے اس شخص کو مکا دے مارا جس کے بعد دونوں کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔اس کے بعد جنید صفدر کے پاکستانی میں آکر سیاست میں حصہ لینے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ میگوئیوں کا حصہ رہیں ہیں۔
جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف خان نواز شریف کے قریبی دوست سیف الرحمن کی بیٹی ہیں۔سیف الرحمن خان 1997 میں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دوسرے دور میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔لیکن ان کی بیٹی سے متعلق زیادہ معلومات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔
زرائع کے مطابق جنید صفدر کا ولیمہ لاہور رائیونڈ میں ان کے آبائی گھر میں منعقد ہو گا جبکہ ان کی شادی کی کچھ تقریبات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے کا بھی امکان ہے۔اس تقریب میں جنید اور عائشہ کے والدین کے ساتھ دیگر اہم شخصیات کی شرکت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
Discussion about this post