کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بالر جیمز فوکنر نے بذریعہ ٹوئٹ کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ 7 کو چھوڑ رہے ہیں۔ جیمز فوکنر کا شکوہ تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اُن کے معاہدے اور معاوضے کی پاسداری نہیں کی۔ اُن کے مطابق وہ اگلے 2 میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ایونٹ سے الگ ہونے پراُنہیں تکلیف ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا لیکن جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل عزت نہیں تھا۔
پی سی بی کا ردعمل
پی سی بی نے جیمز فوکنر نے الزامات کو مکمل طور پر رد کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پی سی بی کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق رقم کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام بے بنیادہے۔ فوکنر کے انگلینڈ میں آف شور اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کی گئی تھی۔ دسمبر میں جیمز فوکنر کے ایجنٹ نے برطانوی اکاؤنٹ کی تصدیق کی اور اسی میں رقم منتقل کرنے کا کہا گیا ۔
PCB and Quetta Gladiators strongly refute James Faulkner’s baseless allegations
More details ⤵️https://t.co/AwAOWjF126
1/2 pic.twitter.com/cR3Il1MKTd— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 19, 2022
جیمز فوکنر آسٹریلیا میں اپنے اکاؤنٹ میں پھر سے رقم جمع کرانے پر بضد رہے۔ جس کا واضح مطلب یہ تھا کہ اُنہیں دوبارہ ادائیگی کی جاتی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جیمز فوکنر کو 70 فی صد کی ادائیگی کی، جس کی تصدیق متعلقہ بینک سے کرائی جاسکتی ہے۔ باقی رقم کی ادائیگی ایونٹ کے مکمل ہونے کے بعد ڈیڑہ ماہ میں ادا کی جاتی ہے۔ جیمز فوکنر نے مطالبات پورا کیے جانے تک جمعے کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا۔
2/2 pic.twitter.com/8FIUlc5HtS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 19, 2022
جیمز فوکنر کو آئندہ نہ کھلانے کا فیصلہ
پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے متقفہ طور پر اب فیصلہ کیا ہے کہ جیمز فوکنر کو اب کبھی بھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ جیمز فوکنزسمیت سبھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو عزت دی لیکن ان کے برتاؤ سے افسوس ہوا۔
جیمز فوکنر کی ہنگامہ آرائی
ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر نے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرتے وقت ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے قیمتی اور مہنگے فانوس پر اپنا ہیلمٹ کھینچ کر مارا، جبھی فانوس کو نقصان پہنچا۔
اسی طرح امیگریشن حکام سے بھی انہوں نے توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ کہا جارہا ہے کہ اُنہوں نے شراب پی کر ہوٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق مہمان داری کا خیال رکھتے ہوئے کرکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
جیمز فوکنر کے خلاف کیا کارروائی ہوسکتی تھی؟
آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے جارحانہ رویے پر ” جیو نیوز” کے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق پاکستان میں لاقانویت کے خلاف جیمز فونکر کے خلاف ایکشن ہوتو انہیں مالی نقصان کا ازالہ بھرنا پڑتا۔ اسی طرح کم از کم 7 سال قید کی سزا بھی ہوسکی تھی۔ جبکہ معاہدہ توڑنے پر بھی وہ قانونی کارروائی میں پھنس سکتے تھے۔ افضل ندیم ڈوگرکے مطابق کسی بھی نجی جگہ پر جا کر توڑ پھوڑ کرنا تعزیزات پاکستان کی دفعہ 427 کے تحت سزا کا دارومدار نقصان کی نوعیت پر ہوتاہے۔ نشہ کرکے شورشرابہ کرنے پرمقدمہ کے اندراج کی صورت میں تعزیزات پاکستان کی دفعہ 11 اے لگتی ہے۔ جرم ثابت ہوجائے تو ملزم 4 سال کی اسیری کا سامنا کرسکتاہے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے سے الجھے اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ اگریہ معاملہ پولیس کے ساتھ پیش آتا تو مقدمے میں دفعہ 186 لگتی۔ جیمز فوکنر امیگریشن سے لڑے تو سرکاری ادارے کے ساتھ کار سرکار میں مداخلت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 353 لگتی ہے جبکہ جرم کے ثابت ہونے پر سزا 3 سال قید کی ہے۔
جیمز فوکنر کی پی ایس ایل 7 میں کارکردگی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جمیز فوکنر نے 6 میچز میں 20 اوورز کرائے۔ 196 رنز دے کر صرف 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرپائے۔ جیمز فوکنر کی بہترین بالنگ 47 رنز دے کر صرف 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا رہی۔ اس اعتبار سے وہ مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے۔
جیمز فوکنر کے رویے پر ردعمل
شاہد خان آفریدی نے جیمز فوکنر کے الزامات کو رد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ بےبنیاد الزام لگائے۔ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو بروقت ادائیگی کی جاتی۔کبھی بی تاخیر نہیں کی گئی۔
Disappointed with @JamesFaulkner44 comments who reciprocated Pakistan’s hospitality&arrangements by levelling baseless allegations.We al have been treated with respect &never ever our payments have been delayed. No one should be allowed to taint 🇵🇰, 🇵🇰cricket & the #HBLPSL brand.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 19, 2022
تجزیہ کار اور سابق فاسٹ بالر سکندر بخت کے مطابق کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہوٹل میں توڑ پھوڑ کرے اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرے۔ پاکستان کی مہمان نوازی کا غلط مطلب نہیں لیا جائے۔
No one should take advantage of Pakistan’s hospitality damaging hotel property under the influence misbehaving at immigration counter demanding more $, not on @CricketAus @Cricket_World @TheRealPCBMedia #HBLPSL7 #sikanderbakht #jamesfaulkner @cricketcomau @DailyMailAU https://t.co/STGnBdi78A
— Sikander Bakht (@Sikanderbakhts) February 19, 2022
صحافی فیضان لاکھانی نے بھی پی سی بی کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق جنوری میں جیمز فوکنر نے ایک اور اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کا تقاضہ کیا جبکہ پچھلی ادائیگی سے انکار کردیا۔
James Faulkner confirmed a bank account details in December 2021, 70% payment was transferred to that account by the PCB, then in January he shared another account and demanded money to be transferred there, without refunding previous transfer, thus demanding double-payment.
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) February 19, 2022
ایک اور صحافی شاہد اختر ہاشمی کے مطابق جیمز فوکنر نے ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ڈیڑہ لاکھ روپے کے فانوس کو نقصان پہنچایا۔جھوٹے الزام لگانے کے بجائے پہلے وہ اس رقم کو تو ادا کریں۔
James Faulkner broke the chandelier in his baseless ruction and broke the chandelier in the hotel lobby… had to pay 150k in damages … absolutely unacceptable .., #dontmalignPSL
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) February 19, 2022
بیشتر صارفین نے جیمز فوکنر کے اس عمل کو انڈین پرئمیر لیگ میں انٹری لینے کی سازش قرار دیاہے۔
جیمز فوکنر کے ماضی کے تنازعات
آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر اپنے بدتمیزی سے بھرے رویے کی وجہ سے کئی بار جرمانے اور سزا بھگت چکے ہیں۔ 2013 میں ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پر چیخنے چلانے کے الزام میں انہیں میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ 2015 میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر انہیں دو سال کے لیے گاڑی چلانے کی بندش لگی ساتھ ساتھ انہوں نے 10 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے بھی بھرےاور یہ واقعہ برطانوی کاؤنٹی مانچسٹر میں پیش آیا۔ دوران میچ وہ مخالف بلے بازوں سے کئی بار الجھ چکے ہیں۔
Discussion about this post