بھارتی تاجر سیکش چندرشیکھرکے خلاف منی لارنڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کرلیے۔ بالی وڈ اداکارہ اور چندرشیکھر کے قریبی تعلقات ہیں۔جبھی انہیں منی لارنڈنگ کیس میں شامل تفتیش کیا گیا۔ جیکلین فرنانڈز کو تاجر نے سونے اور ہیرے کے کئی قیمتی زیورات سے نوازا تھا جبکہ ان کے عیش و آرام کا بھی خاص خیال رکھا۔ جیکلین فرنانڈز سمیت نورا فتحی کو ای ڈی کئی بار تحقیقات کے لیے طلب کرچکی ہے۔ اب یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جیکلین فرنانڈزکے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے کے اثاثے قبضے میں لے لیے جائیں۔ یاد رہے کہ چندرشیکھر پر 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا کیس ہے اور انہیں حراست میں لیا جاچکا ہے۔
Discussion about this post