حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کارٹونسٹ لارس ولکس کو عبرتناک سزا مل گئی، کئی برسوں سے سخت سیکیورٹی میں رہنے کے باوجود وہ ناگہانی واقعے سے محفوظ نہ رہے اور کار حادثے کا شکار ہوگئے، غیر ملکی رپورٹس کے مطابق لارس ولکس اتوار کے روز سخت سیکیورٹی حصار میں جارہے تھے کہ اس کی کار مارکیریڈ نامی قصبے کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی،گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم اتنا دردناک تھا کہ 2 پولیس اہلکار بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حادثے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کسی بھی طرح سے قاتلانہ کارروائی یا حملہ نہیں لگتا۔
آخر 2007 میں کیا ہوا تھا؟
2007 میں سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس نے توہین آمیز خاکے بنائے تھے جس پر پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان پائے جاتے ہیں سرآپا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے، کالعدم تنظیم القاعدہ نے ولکس کے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کی تھی۔ جس کے نیتجے پر 2015 میں ولکس پر کوپن ہیگن میں کانفرنس کے دوران حملہ کیا گیا لیکن وہ بچ گئے تھے۔
Discussion about this post