وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمدات پر پابندی لگا دی ۔ یہ فیصلہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے اور چینی کی قیمت کو مستحکم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے برآمدات پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی۔ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہریں گے۔
Discussion about this post