وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کسی صورت منظور نہیں کی جائے گی۔ وزیرداخلہ رانا ثنا نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ کے نام پر فتنہ و فساد کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ یہ لوگ جس آزادی مارچ کی بات کررہے ہیں، وہ خونی مارچ ہے۔ اس لیے انہیں لانگ مارچ سے روکا جائے گا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس۔ pic.twitter.com/H6uJfnStBG
— PML(N) (@pmln_org) May 24, 2022
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ذمے داری ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں تحریک انصاف کے رہنما کی فائرنگ کی وجہ سے پولیس اہلکار شہید ہوا۔ جس کے خون کے ذمے دار عمران خان اور شیخ رشید ہیں۔ اس واقعے نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کی یہ سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ یہ لوگ خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔ کسی بھی صورت اسلام آباد مارچ کے ذریعے ملک میں افرا تفری نہیں پھیلانے دیں گے۔اگر اس احتجاج کو خونی احتجاج کا نام نہ دیا جاتا تو راستے میں حائل نہ ہوتے۔اس لیے فتنے کو اسی مرحلے پر روکا جائے گا۔
Discussion about this post