چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز کو مل کر چلنا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہر بورڈ ایک دوسرے کی مشکلوں اور پریشانیوں سے آگاہ کریں۔یہ بہت بڑی بات ہے کہ ای سی بی کو اس بات کا احساس ہوگیا کہ انہوں نے دورہ منسوخ کرکے زیادتی کی۔
رمیز راجا کہتے ہیں کہ انگلش کرکٹ ٹیم اضافی دو ایک روزہ میچ پاکستان میں کھیلے گی۔جو پاکستانی تماشائیوں کے لیے خوشی کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی ایک بار پھر دورے کا پروگرام بنارہی ہے۔ انگلش اور آسٹریلوی ٹیم کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عزت ہو۔ٹیم کی ہو اسی طرح کرکٹ بورڈ کی بھی۔ اگر پاکستان حق پر ہے تو ڈرنے کی تو کوئی بات ہی نہیں۔فخر کی بات یہ ہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی نے دنیا کو مجبور کیا کہ وہ پاکستان کی تعریف کرے۔کھلاڑیوں نے بھی یہ بات سمجھی ہے کہ جواب جو دینا ہے وہ میدان کے اندر دینا ہے۔
رمیز راجا نے اس بات کی بھی خوش خبری دی کہ اگلے سال اکتوبر میں انڈر19کا پی ایس ایل سیزن کا آغاز ہوگا۔ جس میں برطانوی نوجوان کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔اسی طرح ارادہ تو یہ بھی ہے ویمن کرکٹرز کا بھی پی ایس ایل متعارف کرایا جائے۔
ٹام ہیریسن کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو pic.twitter.com/mtJgNN1OZ8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 9, 2021
Discussion about this post