خوف ناک اور ڈراؤنی ایسی فلمیں جن کو دیکھ کر ہی روح کانپ جائے، جنہیں دیکھنے کے لیے کمزور دل حضرات تو کوشش ہی بالکل نہ کریں، جانچیں جائیں گی دل کی دھک دھک کرتی دھڑکنیں، یہ اندازہ لگانے کے لیے آپ کس قدر ڈر گئے ہیں، کس فلم نے آپ کو زیادہ سہما دیا۔کس منظر پر آپ آنکھ بند کرکے بیٹھ گئے ہیں۔ ہے تو کچھ انوکھا اور منفرد تجربہ، جو کوئی بہادر اور نڈر شخص کی اس میدان میں اتر سکتا ہے، اسی لیے اب تک تخلیق کی جانے والی 13خوف ناک فلموں کو دیکھنے والوں کو 1300ڈالرز کے ساتھ ساتھ 50 ڈالرز کا گفٹ کارڈ بھی ملے گا تاکہ امریکی باہمت اور بہادر شخص آنے والے ہیلووین کے تہوار کے لیے گھر کو اورڈراؤنا بناسکے۔
خوف ناک 13فلمیں دکھانے کا مقصد کیا ہے؟
امریکی کمپنی ’ فنانس بز‘ تجربہ کرنے جارہی ہے۔ جس کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ بڑے بجٹ کی ہارر فلمیں دیکھنے والے کو زیادہ ڈراتی ہیں یا پھر کم بجٹ سے تیار فلمیں۔ اب جو بھی اس چیلنج کو پورا کرنے کو تیار ہوگا، اس کی کلائی پر ’فٹ بٹ‘ باندھی جائے گی۔جس کے ذریعے اس ناظر کی دھڑکنوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔کمپنی کے مطابق وہ اس بات کا تجزیہ کریں گے کہ اگر کوئی بڑے سرمائے سے تیار خوف ناک فلم ہے تو متعلقہ شخص کی دھڑکنیں کس قدر بے قابو ہوئیں، اسی طرح چھوٹے بجٹ کی فلم نے اس کے دل پر کیا تاثرچھوڑا۔ اس کے پس منظر میں کمپنی کے ذہن میں 2007میں ریلیز ہونے والی رونگٹے کھڑے کردینے والی فلم ’پیرانارمل ایکٹوٹی‘ ہے، جسے صرف 15ہزار ڈالرز کی لاگت سے بنایا گیا لیکن اس تخلیق نے باکس آفس پر 19کروڑ 30لاکھ ڈالرز کی کمائی کی۔ یعنی مقصد صرف یہ ہے کہ اس بات کو پرکھا جائے کہ بجٹ کتنا اہمیت رکھتا ہے کسی بھی خوف ناک فلم کے لیے۔
کون اس مقابلے کا اہل ہوگا؟
یہ مقابلہ ہیلو وین تہوار جو 31اکتوبر کو ہوگا، اس سے قبل کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے ایسا امریکی باشندہ جو 18سال سے بڑی عمر کا ہو، وہ 26اکتوبر تک اس مقابلے میں شرکت کی درخواست سوال نامہ پُر کرکے روانہ کرسکتا ہے۔ متعلقہ منتخب امیدواراس دلچسپ لیکن ڈراؤنے مقابلے کے لیے مطلوبہ مقام پر 9سے 18اکتوبر تک 13 فلموں کا اکیلا بیٹھ کر نظارہ کرے گا۔
کون کون سی 13خوف ناک فلمیں دیکھنی ہوں گی؟
اس سلسلے میں جن فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے، ان میں سا، امیت ویلے ہارر، آ کوئٹ پلیس پارٹ ون اور پارٹ ٹو، کینڈی مین، انسڈیوز، دی بلیئر وچ پروجیکٹ، سنی سٹر، گیٹ آؤٹ، دی پرج، ہیلووین،پیرانارمل ایکٹوٹی اور انابیلے نمایاں ہیں۔
Discussion about this post