وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستانی پویلین میں فلم ویک کا افتتاح کیا۔ جس میں پاکستان کی بہترین فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس موقع پر فلم اسٹار اور گلوکار علی ظفر، حریم فاروق اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود بھی موجود تھے۔
کئی ماہ سے جاری ” دبئی ایکسپو” میں 21 سے 26 مارچ تک 11 پاکستانی فلموں کی نمائش ہورہی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ یہ فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال پاکستانی سنیما کی بحالی کا ہے۔ ” دبئی ایکسپو ” میں جن پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی، ان میں سپر اسٹار،طیفا ان ٹربل، پرے ہٹ لو، لوڈ ویڈنگ، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنون ، بن روئے، ہیرمان جا، پرچی اور ساون نمایاں ہیں۔
Discussion about this post