دبئی میں ہونے والی عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے ہی دن5ہزار مہمانوں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیااور یہاں موجود پاکستانی ثقافتی رنگ میں جیسے وہ کھو سے گئے۔ اس موقع پر ان غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کے لیے وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد موجود رہے۔ جن کا کہنا تھا کہ پاکستانی پویلین کا رخ کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Highlights of Day 1 at @expo2020dubai
Pakistan Pavilion successfully hosted over 5000 visitors on the very First day at Expo 2020 and the count is still on. @Expo2020Pak #Expo2020Dubai #PakistanExpo2020 pic.twitter.com/Kfgugixn6e
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 2, 2021
ایک غیر ملکی مہمان کے مطابق پاکستانی پویلین ’دبئی ایکسپو 2020‘ کا سب سے بہترین اور لاجواب پویلین ہے۔ جس میں آنے کے بعد اُنہیں پاکستان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا، جو اُن کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا۔
Pakistan Pavilion successfully hosted over 5000 visitors on the very First day at Expo 2020 and the count is still on. pic.twitter.com/5Q9tvWb9dC
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) October 1, 2021
ایک اور مہمان خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستانی پویلین میں ثقافت کے بے شمار رنگ ملے،جبھی انہیں یہ بہت زیادہ پسند آیا۔غیر ملکی مہمانوں میں سے ایک نے کہا کہ اس پویلین میں آنے کے بعد اُنہیں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے جاننے کے بارے میں بہت ساری معلومات ملی۔
“Pakistan Pavilion is the Best of the Best, Pakistan Zindabad,” says our visitor from Ukraine and presents our Honorable Mr.Razzaq Dawood, Advisor to the Prime Minister of Pakistan for Commerce & Investments and The Federal Minister with a book. pic.twitter.com/ryTpqnAkSe
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) October 2, 2021
انہوں نے دوسروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی پویلین کی سیر کو ضرور آئیں۔دبئی ایکسپو 2020کے پاکستانی پویلین میں چاروں صوبے کے فن پاروں اور دیگر ثقافتی ورثے کو کمال مہارت سے پیش کیا جارہا ہے۔
Highlights of day 2 at @expo2020dubai
The energy in the Pakistan Pavilion is flowing and sure to only get better.#PakistanExpo2020 #PakistanPavilion #Expo2020Dubai #Dubai pic.twitter.com/lBQz54b153
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 2, 2021
عالمی نمائش 6ماہ تک جاری رہے گی۔ جس میں 190سے زائد ممالک کے پویلین ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ مقبول پاکستانی پویلین ہی نظر آرہا ہے۔
#PakistanExpo2020 #PakistanTheHiddenTreasure #Testimonials #OpportunityDistrict #PakistanPavilion #Expo2020 #Dubai pic.twitter.com/bU0iTYhr3W
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) October 2, 2021
دبئی ایکسپو کے بارے میں مزید خبروں کے لیے کلک کریں:
دبئی ایکسپو 2020میں افغانستان کا پویلین بند
سحرا نگیز ماحول، خوابوں کی دنیا، سریلے نغموں کی گونج میں دبئی ایکسپو 2020کا افتتاح
دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل ویڈیو گیت انگریزی اور عربی میں پیش کردیا گیا
Discussion about this post