کئی ماہ سے جاری ” دبئی ایکسپو” میں 21 سے 26 مارچ تک 11 پاکستانی فلموں کی نمائش ہورہی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ یہ فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔انہوں نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں سال پاکستانی سنیما کی بحالی کا ہے۔
آج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022
جس کے تحت پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیوٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گا۔ ” دبئی ایکسپو ” میں جن پاکستانی فلموں کی نمائش ہوگی، ان میں سپر اسٹار،طیفا ان ٹربل، پرے ہٹ لو، لوڈ ویڈنگ، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنون ، بن روئے، ہیرمان جا، پرچی اور ساون نمایاں ہیں۔
Discussion about this post