لاہور ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد نے وکیل کے ساتھ حاضری دے کر 14 جولائی تک اپنی حفاظی ضمانت منظور کرالی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ ظہیر احمد کو طے شدہ تاریخ تک پولیس گرفتار نہ کرے۔ دوسری جانب دعا زہرہ اور ظہیراحمد کے نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے دونوں ملزمان نکاح خواں اور گواہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ یاد رہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
Discussion about this post