بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے ایک گاؤں میں ہونی والی شادی کے رنگ میں بھنگ اس وقت پڑگیا جب دلہا اپنی ہی شادی میں تاخیر سے پہنچا جس کا نقصان اس نے اپنی دلہن کو کھو کر چکایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا تھا، تمام تیاریاں مکمل تھی، دلہن اور اس کے اہلخانہ پنڈال پر بھی پہنچ چکے تھے انتظار تھا تو بس دلہا اور باراتیوں کا لیکن دلہا شادی کی خوشی میں آپے سے باہر ہوگیا اور نشے کی دھت میں دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتا رہا۔ ہوش آنے پر دلہا جب بارات لے کر شام 4 بجے کے بجائے 8 بجے پہنچا تو دلہن کے والد نے بیٹی کی شادی کرنے سے صارف انکار کردیا اور مہمانوں میں موجود رشتہ دار سے مشورہ کرکے اپنی بیٹی کی شادی سے اس سے کروادی۔ دوسری طرف بیچارا دلہا ہاتھ ملتا رہ گیا اور بارات واپس لے کر چلا گیا۔
Discussion about this post