گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جاپان میں عمر رسیدہ فراد کے قومی دن کے موقع پر امینو سومیاما اور کومے کوڈاما نامی جڑواں بہنوں کو جب سرٹی فکٹ تھمایا تو دونوں کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ انہیں یہ اعزاز ملا کہ وہ دنیا کی طویل العمر جڑواں بہنیں ہیں۔ جو اس وقت تک عمر کی 107بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ ان عمر رسیدہ جڑواں بہنوں نے 5نومبر 1913کو جاپانی جزیرے شودوشیما میں آنکھ کھولی تھیں۔ 11بہن بھائیوں میں دونوں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے یکم ستمبر کو 107سال اور 175دن کا وہ عالمی یکارڈ توڑا جو اس سے پہلے جاپانی ہی جڑواں بہنوں کن کن نازیتا اور جن کنی کے پاس تھا۔ جبکہ امینو سومیا ما اور کومے کوڈا کی اس وقت عمریں 107سال 330ہوچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں جڑواں بہنوں کو انتہائی کم عمری میں ایک دوسرے سے جدا ہونا پڑا۔ کوڈاما جاپانی مرکزی جزیرے کیوشو میں ملازمت کرنے پر مجبور ہوئیں تو امینوسومیا ما کوآبائی جزیرے میں رہنا پڑ گیا۔
اس دوران دونوں کا رابطہ انتہائی کم رہا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو اُس وقت تک وہ 70برس کی ہوچکی تھیں۔ اب یہ نیا اعزاز پا کر دونوں فرط
جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ جاپان میں عام طور پر 30فی صد افراد 65یا اس سے زیادہ کی عمر تک کو چھوتے ہیں۔
Discussion about this post