تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دہلی : ہندومسلم فسادات ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شدید زخمی

by ویب ڈیسک
اپریل 18, 2022
دہلی : ہندومسلم فسادات ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شدید زخمی
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی میں یہ فسادات اُس وقت پھوٹے جب جہانگیرپوری میں ہندوؤں کی شبھ یاترا جاری تھی۔ ریلی میں شریک انتہا پسندہندوؤں نے مسلم آبادی کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کی جبکہ توڑ پھوڑ بھی۔  مساجد کے باہرجان بوجھ کر بلند آواز میں بجھن بجائے گئے جبکہ ان مراکز پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔ مسلمانوں کے خلاف نعرے بھی  لگائے گئےجبکہ مسلمانوں کی قیمتی املاک کو بھی نذرآتش کردیا گیا۔ انتہا پسندوں کے اس دنگا فساد کی بنا پر علاقہ کشیدگی میں بدل گیا۔ مسلمان اپنی جانیں اور املاک بچانے کے لیے انتہا پسندوؤں کے سامنے ڈٹ گئے، جس کے جواب میں انتہا پسندوں کے جوابی حملوں میں مزید شدت آگئی۔ جنہوں نے ٹولیاں بنا کر مسلم آبادی پر حملہ کیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

اس سارے واقعے میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ جہانگیر پوری کا علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے واقعے کا نوٹس لیا،جس کے باعث پولیس نے انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لیا تو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 6 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ اس دنگا فساد کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسلمان متاثر ہوئے۔ جنہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال لایا گیا۔ جہانگیرپوری کے اس پرتشدد واقعے کے باعث دہلی کی 14 ڈسٹرکٹس میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

اتوار کی رات سے شروع ہونے والے یہ فساد اب تک تھمے نہیں۔ یاد رہے کہ فروری 2020 میں دہلی میں مسلم آبادی پر ہندوؤں کے  خوف ناک حملوں کے نتیجے میں 53 مسلمانوں کی جان لے لی گئی تھی اور اب ایک بار پھر دہلی جل رہا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: دہلی فسادات
Previous Post

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

Next Post

وہ افطار پارٹی جس کا بالی وڈ کو سارا سال انتظار رہتا ہے

Next Post
وہ افطار پارٹی جس کا بالی وڈ کو سارا سال انتظار رہتا ہے

وہ افطار پارٹی جس کا بالی وڈ کو سارا سال انتظار رہتا ہے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -