وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ بڑے مافیاز ملک میں قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔ اربوں اربوں روپے کی جائیداد کی رسیدیں مانگو تو باہر سے بیٹھ کر تقریریں کرتے ہیں۔ ایک رسید بھی پیش نہیں کرسکے کہ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔اُس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتی جو فرسودہ نظام کے خلاف کام نہ کرے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جس کے ذریعے کرپشن کی روک تھام ہو اور ایسا قانون ہو، جو کسی میں امتیازی سلوک نہ کرے۔ ان کے مطابق ملک اسی صورت میں خوش حال ہوگا جب زرعی ترقی ہو اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کئی انقلابی پروگرام شروع کررہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قبائلی علاقوں میں کاشت ہونے والی فصلوں کے لیے بھی حکومت کام کررہی ہے۔ قبائلی عوام کی زندگی بہتر کرنے کے لیے حکومت پورا زور لگا رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب@PakPMO https://t.co/5xCK6a6d8d
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 23, 2021
Discussion about this post