ماہ رمضان میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کا اپنے مسلم صارفین کے لیے تحفہ، دنیا بھر میں مسلمان صارفین کے لیے میٹا انتظامیہ نے رمضان کی روایات کا احترام کرتے ہوئے اپریل کے مہینے کو ‘ منتھ آف گڈ’، اچھائی کے مہینے کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ میٹا کی جانب سے منتھ آف گڈ کے دلچسپ پروگرامز کا آغاز اپریل کے مہینے سے ہوگا جہاں دنیا بھر کے مسلم صارفین فیس بک کے منفرد فیچرز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
مسلمانوں کی آوازوں اور کہانیوں کو بلند کرنا
میٹا انتظامیہ نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا کہ منتھ آف گڈ کے دوران کمپنی ان مسلمان کمیونیٹز کی کہانیاں نشر کریں گی جو دنیا میں مثبت اثرات مرتب کررہی ہیں جبکہ مسلمان کانٹینٹ کریٹرز کو میٹا کی تمام اپیلیکشنز تک مزید ٹیکنالوجی کے ذریعے رسائی بھی دی جائے گی۔
کمیونیٹز وائسز
میٹا انتظامیہ کے مطابق منتھ آف گڈ میں برطانوی خواتین کمیونیٹی ‘مسلم ماماز فرام دا یوکے’ کے لیے فنڈز رائزنگ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائےگا جس کے دوران جمع ہونے والے فنڈز سے دنیا بھر کی خواتین کی مدد کی جاسکے گی۔
رمضان ٹاکس سیریز
انتظامیہ کے مطابق میٹا کی جانب سے رمضان ٹاکس سیریز کا بھی آغاز کیا جائے گا، جہاں ہر ہفتے یورپ، مشرق وسطی اور ایشیا پیسیفک کے تخلیق کار فیس بک لائیو اور انسٹاگرام پر اکٹھا ہونگے اور رمضان ریسپیز اور ارتھ ڈے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔
افطار ریسپیز اینڈ آئیڈیاز
میٹا کی جانب سے منتھ آف گڈ کے دوران فیس بک واچ اور آئی جی ٹی سیریز کے ذریعے صارفین کو دنیا بھر کے مختلف تخلیق کاروں اور تفریحی نیٹ ورکس کی طرف سے متاثر کن اور اچھی سرگرمیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی، جہاں صارف اپنی پسندیدہ افطار ریسپی سے لے کر دلچسپ آئیڈیاز تک کمیونیٹیز سے شیئر کرسکتا ہے۔
زکوۃ اور خیراتی پروگرام
سخاوت، خیرات، روحانی عکاسی اور پیاروں سے تعلق رمضان کی روایت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس ماہ رمضان فیس بک اور انسٹاگرام پر غیر منفعتی تنظیموں کو عطیہ دے کر اپنے خیراتی کام کو بھی پورا کیاجاسکتا ہے۔
دنیا بھر کے مسلم صارفین انارا، مولہم ولینٹرین ٹیم، آئیرمسلم سسٹرز، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ جیسی تنظیموں کو رمضان کے لیے زکوٰۃ ادا کرسکتے ہیں۔
سپورٹ لوکل بزنس
میٹا منتھ آف گڈ کے دوران ایک ایسا ٹیمپلٹ بھی متعارف کروارہا ہے جس کا مقصد مقامی کاروبار کی مدد کرنا ہے۔
رمضان اسٹیکرز اور کسٹمائز کیمرا
منتھ آف گڈ کے دوران صارفین دلچسپ رمضان اسٹیکرز اور ایموجیز کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے رہ سکیں گے جبکہ انسٹاگرام اور میسنجر پر ویڈیو کال کے دوران اپنے کیمرے میں رمضان فلٹر لگا کر کیمرا کسٹمائز بھی کر سکیں گے۔
Discussion about this post