زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی کا رخ کررہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کی رہائشی خاتون کو سفر کے دوران ٹکٹ چیکر،انچارج اور ایک شخص نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں ملتان پہنچ گئی ہیں۔ متاثرہ خاتون کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا گیا ۔ پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا سسرال مظفرگڑھ میں ہے جو بچوں سے ملنے کے بعد 27 مئی کو کراچی آرہی تھی۔ بدقسمتی سے اسے ٹکٹ نہیں ملا، بڑی مشکل سے اکانومی کلاس کا ٹکٹ کا حصول ہوا تو روہڑی پر ٹکٹ چیکر نے خاتون کو جھانسا دیا کہ وہ اُسے اے سی کلاس میں برتھ دے سکتا ہے، اسی لیے وہ انچارج کے پاس لے گیا۔ انچارج سے رابطہ کیا تو وہ خاتون اور ٹکٹ چیکر کو ایک اور ڈبے میں لے گئے، جہاں خاتون سے دست درازی کی گئی۔ خاتون نے شور مچانے کی کوشش کی تو ڈبے میں موجود ایک اور شخص نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی کی۔ یہ تینوں افراد کئی گھنٹوں تک خاتون کی عصمت کو تار تار کرتے رہے۔
Discussion about this post