وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی طرف سے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانے کا الزام گمراہ کن ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتِ حال پر سابق وزیرِ اعظم کے بیانات کا مقصد بیرون ملک میں موجود رائے سازوں کو گمراہ کرنا ہے۔ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دے کر بیرون ملک موجود لوگوں کو جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں۔
Discussion about this post