امریکی شہر بوسٹن کے میڈیکل سینٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر ٹونی ٹینوری کو اب 5ہزار ڈالرز بطور جرمانے کے بھرنے پڑیں گے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ 2016میں وہ ایک مریض کی ٹخنوں کی ہنگامہ سرجری کا آغاز کرنے والے تھے۔ اسی دوران انہیں بھوک لگی اور وہ آپریشن تھیٹر چھوڑ کر کھانے پینے کے لیے نکل گئے۔ پیٹ بھر کر ایسا کھایا کہ نیند آنے لگی اور اسی لیے تھوڑی دیر سستانے کے لیے اپنی گاڑی میں ٹیک لگائی اور دیکھتے ہی دیکھتے نیند کی وادی میں کھو گئے۔ اس پیشہ ورانہ غفلت پر بورڈ آف رجسٹریشن ان میڈیسن نے ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی۔ اب ڈاکٹر ٹونی ٹینوری کو یہ بھی سزا ملی ہے کہ وہ 5ہزار ڈالرز جرمانہ ادا کریں گے۔
Discussion about this post