امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائی کاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر چین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق جو ممالک اپنے وفود نہیں بھیج رہے، انہیں اپنی اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔ چین کا موقف ہے کہ بائی کاٹ کرنے والے ممالک کھیلوں کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے سیاسی گٹھ جوڑ کرکے اولمپکس کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ سفارتی بائی کاٹ کرنے والے ممالک کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اسی لیے وہ اگلے سال 4فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس میں چین کا سفارتی بائی کاٹ کررہے ہیں۔ ادھر فرانس نے چین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بائی کاٹ نہیں کرے گا اور کھیل کو سیاسی مداخلت سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
Discussion about this post