سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں غذائی قلت، مہنگائی کا طوفان، پیٹرول، گیس اور مٹی کے تیل کی نایاب فراہمی کے باعث عوام سرآپا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی اور جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد سری لنکن صدر کے گھر کے باہر پڑاؤ ڈال کر شدید نعرے بازی اور احتجاج بھی کررہی ہیں۔ سنگین صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جن کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سری لنکا میں معاشی بحران وبائی امراض کے دوران سیاحت پر پابندی اور ترسیلات زر میں نقصان کے باعث ہوا، ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی بدانتظامی، برسوں کے جمع شدہ قرضے اور ناجائز ٹیکسوں میں کٹوتیوں نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
Discussion about this post