معاشی بحران میں جکڑے ہوئے سری لنکا میں عوام کا غم و غصہ عروج پر ہے۔ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کہاں ہیں اس بارے میں عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کولمبو سے فرار ہو کر اب مالدیپ پہنچ چکے ہیں۔ جہاں انہیں پولیس کی حفاظت میں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ سری لنکن صدر اُس وقت فرار ہوئے تھے جب عوام نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا۔ صدر گوٹابایا راجا پاکسے عوامی غیض و غصے سے بچنے کے لیے بحریہ کے پیٹرول کرافٹ میں ملک چھوڑنے میں کامیاب ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہونے جارہے ہیں۔ اُدھرسری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
Discussion about this post