سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان بھارتی حکومت اور بی جے پی کے رہنماؤں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام سے متعلق توہین پر مشتمل بیان ناقابل بیان ہیں۔ سعودی عرب نے مقدس ہستیوں کی توہین کو ہمیشہ مسترد کیا ہے اور اس قسم کا گستاخانہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب او آئی سی نے بھی بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے کر مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے مطابق ہر طرح کی ہرزہ سرائی اور توہین آمیزاقدامات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کرے۔ یاد رہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کی ترجمان نے ٹی وی شو میں گستاخانہ بیان دیا تھا۔ جس پر بھارتی مسلمان ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان سمیت کئی ممالک نے اس نفرت سے بھرے عمل کی سختی سے مذمت کی ہے جبکہ عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کی بائی کاٹ مہم عروج پر ہے۔انتہا پسند مودی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ باقاعدہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔
Discussion about this post