سعودی عرب اور ایران کے درمیان جمی برف پگھلنے کو ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں عراق اپنا ثالثی کردار باخوبی ادا کررہا ہے، یہ مذاکرات ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کی زیرقیادت ہے۔ سعودی عرب اور ایران نے اپریل میں دوطرفہ کشیدگی پرقابو پانے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔
Discussion about this post