کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے سندھ حکومت کو پریشان کردیا ہے۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح اب9۔23 فی صد تک چھو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 660 ٹیسٹ کیے گئے اور ہولناک بات یہ ہے کہ ان میں سے 430 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اُدھر حیدرآباد میں بھی اس وائرس نے پنجے گاڑنے شروع کردیے ہیں۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح ایک فی صد سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ تمام تر صورتحال دیکھتے ہوئے سندھ میں سخت پابندیاں لگانے کا پھر سے فیصلہ ہونے جارہا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ جس میں یہ فیصلہ ممکن ہے کہ کاروباری اوقات کار صبح 6 سے شام 5 بجے تک کردیے جائیں۔ جمعہ ، ہفتے اور اتوار کو مکمل کاروبار بند رکھا جائے۔ جہاں تک بات تعلیمی اداروں کی ہے تو جماعت اول سے 5ویں تک ہفتے میں 2 دن اور جماعت 6 سے 8 ہفتے میں 3 دن کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔ 9 ویں اور 12 ویں جماعت کی کلاسز پیر سے جمعے یعنی 5 دن جاری رکھنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ۔ تمام تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اسٹاف اور طلبہ کے ویکسی نیشن کارڈز چیکنگ کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
Discussion about this post