بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راج پوت کی موت کی تحقیقات کرنے والے اینٹی نارکوٹکس بیورو کی نئی رپورٹ میں کئی سوال کھڑے کردیے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ جو گرفت میں آئی ہیں وہ سوشانت سنگھ راج پوت کی دوست ریا چکرورتی ہیں۔جن کےبارے میں اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ کو ڈرگ کی لت لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔اینٹی نارکوٹکس بیورو نے اپنی ڈرافٹ چارج شیٹ میں ریا سمیت 34 دیگر ملزمان کے خلاف ہائی سوسائٹی اور بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو ڈرگس فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راج پوت کو اس بات پر اکسایا گیا کہ وہ ڈرگ کا استعمال کریں۔
ریا چکرورتی پر الزام عائد کرتے ہوئے این سی بی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے سوشانت کے لئے کئی مرتبہ ڈرگس خریدی اور اس کے لئے رقم ادا کی۔ اس معاملہ میں 35 ملزمان کے خلاف 38 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد مارچ 2020 سے دسمبر 2020 کے دوران کئی مجرمانہ سازشوں میں شامل ہوئے۔ سوشانت کے خاص دوست سدھارتھ ڈرگس کی خرید کے لیے براہ راہست رابطہ میں تھا۔ یاد رہے کہ وشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ سوشانت کی اس اچانک موت نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ سوشانت کے اہل خانہ نے اداکار کی موت کے لئے ریا چکرورتی کو قصوروار قرار دیا تھا۔ سوشانت کی موت کی کئی ایجنسیوں نے تحقیقات کیں مگر حقیقت معلوم نہیں ہوسکی۔
Discussion about this post