حکومتی اتحاد کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ میں درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں کہ عدالت تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ سماعت کرے۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے مختلف وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسے اب سنا دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں اور دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ فل کورٹ بینچ نہیں بلکہ یہی بینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ نہ بنانے کا تفصیلی فیصلہ جلد بتائیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کیس اب منگل کو ساڑھے 11 بجے سنا جائے گا۔
Discussion about this post