متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، آئینی شکنی پر فل کورٹ بینچ تشکیل کرے۔ اگر قومی اسمبلی میں آئین پر عمل درآمد نہیں کراسکتے تو ملک میں کیسے ہوگا؟ بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صدر اور وزیراعظم کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوسکی۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتوار کا دن پاکستانی تاریخ میں سیاہ دن تھا۔ جس میں عمران خان نے نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہنا تھا کہ پوری قوم اب سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے کہ وہ اس آئینی شکنی پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔
Discussion about this post